کشمیر پریمیئرلیگ :باغ سٹالینز نے میرپور رائلز کو 15 رنز سے ہرادیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)کشمیر پریمیر لیگ کے چوتھے میچ میں باغ سٹالینز نے میرپور رائلز کو 15 رنز سے ہرادیا۔باغ سٹالینز نے 6 وکٹ پر211 رنزبنائے،شان مسعود نے 78 ،اسد شفیق نے 54 ، روحیل نذیرنے 36 ، عامر یامین نے 15 گیندوں پر 30 رنز بنائے،میر پور8وکٹوں پر 196رنز بناسکی ۔ شرجیل خان 57اور محمد اخلاق 68رنز بناکر نمایاں رہے ۔ شان مسعود کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔