پنجاب پولیس ‘ 83 سکیمیں منظور‘53تھانوں کی تعمیر شامل
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس حکام کی جانب سے رواں مالی سال منظوری کیلئے بھجوائی گئی 90 سکیموں میں سے 83 سکیمیں منظور، نئی سکیموں میں لاہور کے4 تھانوں سمیت پنجاب کے 53 تھانو ں کی تعمیر شامل ہیں۔رواں مالی سال میں نئی سکیموں کا آغاز1 ارب 20 کروڑ کے فنڈز کے اجرا سے کیا جائے گا۔زرائع کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال میں ترقیاتی بجٹ کے استعمال کیلئے پولیس کی بھجوائی گئی 90 سکیموں میں سے 83 کی منظوری دیدی ہے، پولیس کی 7 سکیموں کو مختلف وجوہات پر ڈراپ کردیا گیا ہے۔ نئی سکیموں میں سے 53 تھانے، رہائش گاہیں، دفاتر اورپولیس لائنز شامل ہیں، لاہور کے 4 تھانوں میں ہنجروال، ستوکتلہ، مغلپورہ اور ٹبی سٹی شامل ہیں، اس کیساتھ ساتھ لاہور میں 2 ایڈیشنل آئی جیز اور3 ایس ایس پیز کی رہائش گاہیں بھی بنائی جائیں گی۔