• news

محرم میں مجالس ‘جلوسوں کی سکیورٹی ترجیح ہے : سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ تمام مکاتبِ فکر اور مسالک کے لوگوں کا تحفظ نیز محرم الحرام کی مجالس اور عزاء داری جلوسوں کی بھرپور سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ پولیس افسران محرم الحرام میں سنٹرل و مقامی امن کمیٹیوں،مجالس و عزاداری جلوسوں کے آرگنائزرز، لائسنس ہولڈرز،شیعہ کمیونٹی سمیت تمام مکتبہ ہائے فکر کے اکابرین،تاجروں اور علاقائی نمائندوں کیساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔ محرم الحرام کے پروگراموں کے پرْامن انعقاد میں ایس ایچ اوز کا کلیدی کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کی تیاریوں کے حوالے سے اعلٰی سطح کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ تمام افسران پْرامن اور ایف آئی آر محرم یقینی بنانے کیلئے مختلف مسالک کے آپسی تنازعات تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے قبل از وقت حل کروا کرتحریری معاہدے اور ضمانتی مچلکے لازمی لیں۔مرکزی عزاداری جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات کے خاتمے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے باہمی تعاون سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔امام بارگاہوں پر بلند مورچوں کی تعمیر، واک تھروگیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرزاور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب منتظمین سے مل کر یقینی بنائی جائے۔مرکزی عزاداری جلوس کے شرکاء کو تین درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کریں گے۔ کیمروں کی مدد سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن