فیروز والا: بس کی رکشہ کو ٹکر‘کمسن بچی جاں بحق ‘باپ ‘والدہ سمیت6افراد زخمی
فیروزوالا ( نامہ نگار) لاہور روڈ پرٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے رکشہ الٹ گیا ‘ رکشہ سوار کمسن بچی آیت فاطمہ جاں بحق جبکہ اس کا باپ عبدالرحمن اور والدہ سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال داخل کرادیا گیا حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے بس قبضے میں لے لی ۔