پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے بیانیئے کو عوام نے مسترد کر دیا، پرویز خٹک
نوشہرہ (این این آئی)وزیردفاع پرویز خٹک کا اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے بیانیئے کو عوام نے مسترد کر دیا۔کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف کی جیت عوام کا فیصلہ ہے۔پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں آپس میں اپنے معاہدوں پر تقسیم ہو چکی ہیں۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے۔