• news

محرم الحرام میں متفقہ ضابطہ اخلاق کی تیاری کیلئے علما و مشائخ کااجلاس آج ہو گا

لاہور+ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نا مہ نگار) محرم الحرام میں متفقہ ضابطہ اخلاق کی تیاری کیلئے جید علما کرام و مشائخ کا اہم اجلاس آج09 اگست بروز سوموار وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی علامہ طاہر اشرفی کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، اسلام آباد میں میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں مختلف مکاتب فکر کے علما ء کرام شرکت کریں گے،اجلاس کے بعد متفقہ اعلامیہ کا اعلان کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن