• news

اجلاس بلانے میں تاخیرو ایجنڈا تبدیلی ،قائمہ کمیٹی ارکان کی بلاول بھٹوپر تنقید

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اراکین نے کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اجلاس بلانے میں تاخیر اور یکطرفہ طور پر ایجنڈا تبدیل کرنے پر تنقید کی ہے۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے لعل چند نے 16 جولائی کو اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن نوٹس جمع کرایا تھا  ریکوزیشن نوٹس کے ذریعے انہوں نے دو امور پر بات چیت کے لیے اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس میں ام رباب کو انصاف فراہم کرنے میں متعلقہ محکموں اور اداروں کی مبینہ ناکامی سے متعلق ایک اہم ایشو زیر بحث لانا تھا،قواعد کے تحت چیئرمین 14 دن کے اندر یعنی 30 جولائی تک کمیٹی کا اجلاس بلانے کے پابند تھے لیکن کمیٹی اجلاس 12 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی انفارمیشن سیکریٹری شازیہ مری نے تسلیم کیا کہ یہ اجلاس پی ٹی آئی کے تقاضے پر بلایا گیا اور بتایا کہ قوائد 239 کے تحت یہ کمیٹی کے چیئرمین کا اختیار ہے کہ وزیر کی مشاورت سے ایجنڈا طے کریںانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قواعد کے تحت اپنا استحقاق استعمال کیا ہے اور پی ٹی آئی ارکان کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن