• news

کرونا:53اموات، لاہور،فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں سمارٹ لاک ڈائون

اسلام آباد +لاہور(نامہ نگار+آئی این پی+نوائے وقت  رپورٹ+سٹاف رپورٹر ) ملک بھر میں کرونا سے اموات کا سلسلہ جاری،  مزید 53 افراد جاں بحق ہو گئے،  مجموعی اموات کی تعداد 23ہزار 918ہو گئی۔ایکٹو کیسز کی تعداد83 ہزار 298تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کرونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، ملک بھر میں مزید 53 افراد جاں سے گئے۔ مجموعی اموات کی تعداد 23ہزار 918ہو گئی۔ کرونا مثبت کیسزکی شرح 7 اعشاریہ پانچ چار ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 83ہزار 298ہے ،مجموعی کیسز کی تعداد 10لاکھ 71ہزار 620ہو گئی۔ 4ہزار 40نئے مریض سامنے آئے ، جبکہ 9لاکھ 64ہزار 404افراد کرونا سے صحت یاب ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 64ہزار 680،سندھ میں 4لاکھ 400، خیبر  پی کیمیں ایک لاکھ 48ہزار 619،اسلام آباد میں 90ہزار 660 اور بلوچستان میں 31ہزار 177 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا، این اسی او سی کی سفارشات پر لاک ڈاون لگایا گیا لاک ڈان 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔  تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا، ان شہروں کے سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز بند کر دیئے  گئے ۔ اِن ڈور ڈائننگ بند کر کے آوٹ ڈور ڈائننگ شروع کر دی گئی۔ سنیما ہالز، مزارات اور جِمز بھی بند کر دیئے گئے، ہفتیاور اتوار کو تمام کاروباری مراکز بھی بند رہیں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے ایس ایم ایس کے انتظار کی ضرورت نہیں ہے۔ پیر کو  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسین کی پہلی خوراک کے کم سے کم وقفے کے بعد ویکسین کی دوسری خوراک  لی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری سائنو فارم کی ویکسین تین ہفتے بعد جبکہ سائنوویک اور ایسٹرا زینکا چار ہفتے بعد لگوا لیں۔

ای پیپر-دی نیشن