• news

طالبان نے افغان پائلٹ کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

کابل(نیٹ نیوز) افغان طالبان نے بم دھماکہ میں ہلاک پائلٹ پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرلی ۔گزشتہ روز کابل میں ایک دھماکہ میں افغان ائیرفورس کا پائلٹ ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے تھے، افغان پائلٹ حامداللہ عظیمی جیسے ہی گاڑی میں سوار ہوئے تو ان کی گاڑی دھماکے سے پھٹ گئی۔ افغان ائیر فورس کے مطابق حامداللہ عظیمی نے 4 سال خدمات انجام دیں اور وہ امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر چلانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ تاہم ایک سال قبل حامداللہ عظیمی سکیورٹی خدشات کے باعث اہل خانہ کے ہمراہ کابل منتقل ہوگئے تھے۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں حامداللہ عظیمی پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا پائلٹ پر حملہ طالبان نے کرایا تھا ۔
افغان پائلٹ

ای پیپر-دی نیشن