محاصرے تلاشی کاروائیاں جاری راجوری سے انڈین فوجی کی نعش برآمد
سرینگر(این این آئی+ اے پی پی + کے پی آئی) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے راجوری، پونچھ اورڈوڈہ اضلاع میں آج بھی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے جموں راجوری ہائی وے پر تھنہ منڈی اور چوکی چورہ کے علاقوں میں پیر کے روزبھی اپنی کارروائیاں جاری رکھیں۔دوسری جانبغیر قانونی طور پربھارت کے زیرتسلط جموں و کشمیر میں اتوار کی شام کو ضلع راجوری میں ایک بھارتی فوجی کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے بتایا کہ فوجی اہلکارکی ہلاکت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ راجوری کے چھائونی علاقے میں8 اگست 2021 کو رات آٹھ بجے کے قریب ایک 24 سالہ فوجی اہلکار کو پراسرار حالت میں مردہ پایا گیاجبکہ غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماؤں اور تنظیموں کی طرف سے ممتاز کشمیری رہنما شہید شیخ عبدالعزیز کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ علاقے میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 11اگست کو ان کے 13 ویں یوم شہادت پر عید گاہ سرینگر کی طرف مارچ کریں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے شیخ عبدالعزیز اور دیگرشہداء کی یاد میںبدھ کو خصوصی دعائیہ مجالس منعقد کرنے کی اپیل کی ہے۔بھارتی فوجیوں نے شیخ عزیز کو 11 اگست 2008 کو اس وقت شہید کیا تھا جب وہ جموں کے ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے وادی کشمیر کی اقتصادی ناکہ بندی کے خلاف آزاد کشمیرکی طرف ایک بہت بڑے مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد بھارتی یوم آزادی کے موقع پر 15اگست کو کشمیریوں کو یوم سیاہ منانے سے روکنے کے لیے شہریوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے ۔ شہر سرینگر بشمول لالچوک کے گردونواح میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وادی کے دیگر علاقوں میں بھی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ شہر سرینگر کے مختلف علاقہ جات بشمول لالچوک میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں ۔ لالچوک کے تواریخی گھنٹہ گھر کے ارد گرد پولیس ، و فورسز کے اہلکار چاک و چوبند ہیں اور گھنٹہ گھر کے نزدیک بکتر بند گاڑیاں رکھی گئی ہیں۔
کشمیر