• news

پی ایچ ڈی اساتذہ کا تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان 

لاہور(سٹاف رپورٹر) پی ایچ ڈی اساتذہ نے سال ہا سال سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ملنے پر  ملک گیر  ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ آل پاکستان ٹینور ٹریک ایسوسی ایشن (آپٹا) کے صدر ڈاکٹر خرم نے ایک بیان میں واضح کیا  اگر 31اگست تک تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں کام چھوڑ ہڑتال کے بعدہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے دھرنا دے کربھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ آپٹا کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سجاد حسین سمرا نے کہاکہ  ملک بھر کے دیگر تمام اساتذہ  کے بی پی ایس میں 80 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔مگر6سال میں ٹی ٹی ایس اساتذہ تنخواہ میں ایک روپے کا اضافہ نہیں کیا گیا ۔ ٹی ٹی ایس  پر کام کرنیوالے اساتذہ کی ملازمت مستقل نہیں اور پنشن کی بھی کوئی سہولت نہیں۔ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم، وزیر تعلیم، ایچ ای سی کے چیئرمین اور اس کے سرپرست ڈاکٹر عطاء الرحمان سے اس ناانصافی کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن