• news

علماء ومشائخ متحد ہوکرنظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں :ابوالخیر محمد زبیر 

لاہور (خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماء پاکستان کے دفتر میں علمائومشائخ کا نمائندہ اجلاس ہوا جس میں سابق وفاقی وزیر علامہ سید حامد سعید کاظمی،جمعیت علماء پاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیرمحمدزبیر، مرکزی جماعت اہلسنّت کے امیر پیر میاں عبدالخالق بھرچونڈی، ایم پی اے پیر میاں جلیل احمد شرقپوری،سیدصفدر شاہ گیلانی اور سید احسان احمد گیلانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے 6 ستمبر کو لاہور میں اہلسنت کی تمام مذہبی،سیاسی،سماجی،طلباء جماعتوں، علماء  ومشائخ، دینی مدارس کے ناظمین اور نمائندہ گدی نشینوں کا اجلاس ہوگا۔ سید حامد سعید کاظمی نے کہاکہ اہلسنّت کو ہر سطح پر منظم کیا جائیگا جبکہ ہر سطح پر مذہبی رواداری قائم کی جائیگی۔جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان بنانے والے علماء ومشائخ متحد ہوں اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کریں اور وطن عزیز کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا قلع قمع کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن