• news

غیر جانبدارانہ الیکشن ہی جمہوریت کا حسن ہے:حاجی محمد ڈوگر‘نیاز احمد

کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی ) الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن ملک کیلئے خوش آئند بات ہے ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن ہی جمہوریت کا حسن ہے ، تحریک انصاف کا گراف آزاد کشمیر الیکشن کے بعد بہت اوپر جاچکاہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُمیدوار قومی اسمبلی تحریک انصاف حلقہ 138 پروفیسر سردار حاجی محمد ڈوگراور ڈپٹی جنرل سیکر ٹری تحریک انصاف تحصیل کوٹ رادھاکشن سردار نیاز احمد ڈوگر نے میڈیاسے بات چیت کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو خود ووٹ کاسٹ کرکے چیک کیا اور اس کے نتائج کو تسلی بخش قرار دیاہے ۔

ای پیپر-دی نیشن