محرم الحرام مسلمانوں کیلئے قابل احترام ہے : سید رضا حسین
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن جعفریہ و عزاداری کونسل کے صدر سید رضا حسین بابر رضوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام سارے مسلمانوں کیلئے قابل احترام ہے ان دنوں میں سبھی مسالک کی طرف سے حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے لہذاٰ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں، پہلی محرم سے 13 محرم تک رات کو ہرگز لوڈشیڈنگ نہ کی جائے، مجالس اور جلوس کے وقت کے دورا ن لائٹ نہ ہونے سے سکیورٹی کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں اس لئے احتیاط سے کام لیا جائے۔