جشن آزادی: پی آئی اے کا 14 فیصد رعایت کا اعلان، کرونا ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کوجرمانہ ہو گا
لاہور(نیوزپورٹر) پی آئی اے کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر ٹکٹس کے نرخوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق جشن آزادی کی خوشی کے موقع پر مسافروں کے لئے تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت کی پیش کش کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹکٹس پر خصوصی رعایت 14 سے 16 اگست تک کے لئے ہوگی۔دوسری جانب قومی ائیر لائن انتظامیہ نے کرونا ویکسین نا لگوانے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق کورونا ویکسین نا لگوانے پر پی آئی اے سٹاف کو 300 روپے یومیہ افسران کو 500 روپے یومیہ جرمانہ ہوگا۔تمام ملازمین کو 13 اگست تک ویکسین لگوانے کی آخری وارننگ جاری کر دی ہے۔ اس حوالے سے سرکلر بھی کر دیا گیا ہے۔ دس روز تک ویکسین نا کروانے والے کو تادیبی کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔