• news

4 گھنٹے سے زائدمسائل سے، عوام ہی میرا سب کچھ ہیں: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر)  وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کر دی۔ 4گھنٹے تک 400سے زائد لوگوں کے مسائل سنے  اور  موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ عثمان بزدار خود لوگوں کی نشست پر گئے۔ ان سے حال احوال کیا اور مسائل پوچھے۔ لوگوں نے وزیراعلیٰ کے عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا اور کہا  کہ آپ نے ہمارے مسائل اپنے سمجھ کر حل کئے ہیں۔ ماضی میں وزیراعلیٰ سے ملنا تو دورکی بات تھی، وزیراعلیٰ آفس کے دروازے بھی ہم جیسے لوگوں کیلئے بند تھے۔ عثمان بزدار نے  کہاکہ عوام ہی میرا سب کچھ ہیں۔ صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے۔ میں لاہور میں آپ لوگوں کا وکیل ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے ہی وزارت اعلیٰ کا منصب عطا کیا ہے۔ عوام کی خدمت سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ ماضی میں وسائل کو جان بوجھ کر مخصوص شہروں تک محدود رکھا گیا۔ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصر قصہ پارینہ بن چکے ہیں۔ ماضی میںترقی سے محروم رکھے گئے شہر اب ترقی کے سفر میں شامل ہوچکے ہیں۔ پسماندہ عوام کے مسائل حل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عثمان بزدار نے عالمی یوم خطاطی پر  پیغام میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام خطاطی کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ نوجوانوں میں شوق اور شعور  پیدا کرنے کیلئے خطاطی کے مقابلے منعقد کرائے جاتے ہیں۔ عثمان بزدار نے اقلیتوں کے حقوق کے قوم دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار نظر انداز نہیں کا جا سکتا۔ نئے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔ دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری پر بہت زور دیتا ہے۔  علاوہ ازیں عثمان بزدار نے گورنر ہاؤس میں اسد کھوکھر کے صوبائی وزارت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن