موقع ملا تو پاکستان میں اسلامی کیلنڈر کا نفاذ ممکن بنائیں گے:یونس انصاری، اشرف علی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مر کزی راہنما پاکستان تحریک انصاف حاجی یونس انصاری، ایم پی اے چوہدری اشرف علی انصاری اور چیئرمین وزیر اعلی ٰشکایات سیل گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری علی اصغر انصاری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ احترام انسانیت اور حق و صداقت پر ڈٹ جانے کا پیغام دیتاہے امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ یورپ کی اندھی تقلید ترک کر کے اپنے اپنے نظام حکومت کو اسلامی کیلنڈر کے مطابق وضح کریں ،اللہ نے موقع دیا تو انصاری برادران پاکستان میں اسلامی کیلنڈر کا نفاذ ممکن بنائیں گے انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ کی قربانی میں یہ پیغام ملتا ہے کہ ہم مصلحتیں چھوڑ دیں اوردنیا کے جھوٹے خدائوں کے سامنے کلمہ حق کہنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں او ر اپنے اندر خود ساختہ بتوں کو توڑنے کی ہمت اور جرات پیدا کریں، حضرت امام حسینؓ نے کربلا کے میدان میں گردن تو کٹا لی لیکن دین محمدی ؐکا جھنڈاسر نگوں نہیں ہونے دیاآپ ؓ کی عظیم قربانی جیسی دوسری مثال ازل تا ابد کہیں نہیں مل سکتی۔