• news

 حضرت عمر فاروقؓ کے کارناموں سے اسلام کا چہرہ روشن ہے:مفتی مبشر رفیق 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) جمیعت اشاعت التوحید والسنہ کے راہنماء مفتی مبشر رفیق سدھو نے جامع مسجد عثمانیہ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ دوم سیدنا عمر فاروقؓ کے عدل و انصاف پر مبنی فیصلوں اور کارناموں سے اسلام کا چہرہ روشن ہے سیدنا حضرت عمر فاروقؓ کو حضوراکرم ؐ نے بارگاہ خداوندی سے مانگا تھا اسی وجہ سے آپ کو ''مراد مصطفیٰؐ'' کے لقب سے بھی پکارا جاتا ہے آپؓ عشرہ مبشرہ ان خوش نصیب صحابہ کرامؓ میں بھی شامل ہیں جن کو دنیا میں ہی  نبی محترم ؐنے جنت کی بشارت دے دی تھی آپ ؓ کی تائید میں بہت سی قرآنی آیات نازل ہوئیں اور آپ کی شان میں چالیس کے قریب احادیث نبوی موجود ہیں اور آپؓ کی صاحبزادی حضرت سیدہ حفصہ رضی ا عنھا کو حضوراکرم ؐ کی زوجہ محترمہ اور مسلمانوں کی ماں (ام المومنین) ہونے کا شرف بھی حاصل ہے حضور نبی کریمؐ کے مشورہ مانگنے پر جو مشورہ سیدنا فاروق اعظمؓ نے دیا اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کی آیات مبارکہ اسی کی تائید میں نازل کیں۔ علماء و فقہاء کے مطابق تقریباً 25 آیات قرآنی ایسی ہیں جو براہ راست فاروق اعظمؓ کی تائید میں نازل ہوئیں آپ ؓ کا سنہرا دورِ خلافت مسلمانوں کی بے مثال فتوحات و ترقی اور عروج کا زمانہ تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن