• news

معیشت کی بحالی اپوزیشن رہنمائوں  کو برداشت نہیں ہورہی: ناصر چیمہ

گکھڑمنڈی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چوہدری محمد ناصر چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ملکی معیشت کی بحالی اپوزیشن جماعتوں کے راہنمائوں کو برداشت نہیں ہورہی کیوں کہ ان کو اپنی سیاست ختم ہوتی نظر آرہی ہے جبکہ پی ڈی ایم کے راہنما مولانا فضل الرحمن جن کو عوام نے پمیشہ کے لیے مسترد کرکے اسمبلیوں سے باہر رہنے پر مجبور کردیا ہے اب اپنے چند ممبران اسمبلی کے ذریعے قومی پارلیمنٹ اور کبھی بلوچستان اسمبلی میں ہنگامے کروا کر انتشار پیدا کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خاں اپوزیشن کی بوکھلاہٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ان کے اوچھے حرکات سے وہ کبھی بلیک میل نہیں ہوں گے اور ملک سے کرپشن کے ناسور کے خاتمہ اور سابق لٹیرے حکمرانوں کا احتساب کرنے کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن