• news

جاوید لطیف نے شیخوپورہ کی ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کیا:منور اقبال

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر و ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ میاں منور اقبال اور سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اس سال بھی یوم آزادی شایان شان انداز سے منائے گی اورمسلم لیگ (ن) کا مرکزی جلسہ 14اگست کو محلہ رام گڑھا کی مرکزی شاہراہ پر منعقد ہوگا جس میں ماضی کی طرح اب بھی نواز لیگ بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی جلسہ کی صدارت جاوید لطیف کریں گے جلسہ کو کامیا ب بنانے کیلئے تمام پارٹی ونگز فعال اور متحرک ہوچکے ہیں اس سلسلہ میں عوامی رابطہ مہم بھی شروع کردی گئی ہے، صحافیوںسے مشترکہ گفتگو کرتے میاں منور اقبال اور میاں رفاقت علی نے کہا کہ جاوید لطیف ایم این اے شہر کے عوام کے محسن ہیں اور خیر خواہ ہیں جنہوں نے شہر کی ترقی میںکلیدی کردار ادا کیا، عوام کو مثالی ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی او ر اب بھی دن رات عوام کے حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن