• news

نواز شریف کے لندن قیام کا فیصلہ ڈاکٹر اور فیملی کریگی: اعظم ریاض 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما ویوسی چیئرمین چودھری اعظم ریاض گجر نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیانہ ہی نواز لیگ کی سیاست کا مرکز ومحور ہے جو اس بیانہ پر متحد اور متفق ہے وہی پارٹی اور نواز شریف کاوفادار ہے پارٹی کے اندر پارٹی پالیسی پر اختلاف رائے ہونا جمہوریت کا حسن ہے اس کو گروپ بندی کا نام نہیں دیاجاسکتا ، نواز شریف کے لندن قیام کا فیصلہ انکے ڈاکٹر اور فیملی کریگی حکومت اس پر بھی سیاست کرنے سے باز نہیںآرہی حکومتی وزیروں ،مشیروںکے بیانات جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیںحالانکہ بدلتے ہوئے عالمی حالات کے تناظر میں پاکستان میںقومی اتحاد، یکجہتی کی اشد ضرورت ہے خود حکومت اس اتحاد کو پارا پار ا کرنے پر تلی ہوئی ہے اس کی غلط پالیسیوں سے قومی ادارے بھی متنازعہ اور بے توقیر ہورہے ہیںاور ملبہ نواز لیگ پر ڈالا جارہا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گائو ں لامبڑے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوںنے کہاکہ حکومت کی سیاسی، انتقامی کارروائیوں سے ملک کے اندر سیاسی ومعاشی عدم استحکام پیدا ہورہا ہے ادارے غیرفعال اور مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن