پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کا دفاع کررہی ہے : خالق عزیز ورک
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک اور ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ صرف پیپلز پارٹی ہے جو عوام کے حقوق کا دفاع کررہی ہے ۔ پیپلز پارٹی نے غریب عوام کو آواز دی‘ ملک کے غریب کسانوں کو زمین کا مالک بنایا،مزدوروں کو حقوق دلوائے جب عوام نے شہید بے نظیر بھٹو کا ساتھ دیا تو ہم نے ایک بار پھر تاریخ رقم کی اور بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری کا عوام نے ساتھ دیکر تیسری بار تاریخ رقم کی سابق صدر آصف علی زرداری کے دور میں پارٹی کی حکومت نے صوبوںاور عوام کو وہ حقوق دئیے جنکا وعدہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں کیا گیا تھا، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے این ایف سی ایوارڈ اور 18 ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو انکے وسائل پر ملکیت دی ہماری یہ سوچ تھی کہ جہاں بھی معدنی ذخائر ہونگے وہاں پر اس علاقے کی عوام کا پہلا حق ہوگا صدر آصف علی زرداری نے غریب عوام کو حقوق دلوائے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تاکہ ملک کے غریب لوگوںکی مالی امداد کی جاسکے۔