• news

 نواز شریف محب وطن پاکستانی ، ضرور واپس آئیں گے:حاجی عبدالرئو ف

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئو ف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سچے اور محب وطن پاکستانی ہیں ان کے بارے میں ہرزہ سرائی عوام کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے پاکستان نواز شریف کا وطن ہے اور وہ اپنے وطن ضرور واپس آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی حب الوطنی پر شک کرنے والے در حقیقت عوام کے جذبات کو مجروح کررہے ہیں پاسپورٹ کی تجدید ان کا حق ہے جو کو ئی ان سے نہیں چھین سکتا وہ علاج مکمل ہونے کے بعد ہی پاکستان واپسی کا پروگرام بنائیں گے ان کا کہنا تھا کہ 3بار وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے والے قائد مسلم لیگ ن میاں نوا زشریف کے بارے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی مخالفین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ نواز شریف کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں پر آج بھی حکومت کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن