• news

14اگست کوتاریخ ساز تحفظ نظریہ پاکستان ریلی نکالیں گے: علامہ سعیدکلیروی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے زیر اہتمام 14اگست کو سہہپہر4بجے گوندلانوالہ اڈا سے ایک تاریخ ساز تحفظ نظریہ پاکستان ریلی نکالیں گے، جس میں قیام پاکستان میں جانیں دینے والے شہدا کی عظمتوں کوخراج تحسین پیش کیا جائے گا اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کا عزم کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث سٹی کے امیر پروفیسر علامہ سعیدکلیروی کی زیر صدارت جماعت کے مقامی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔  علامہ سعید کلیروی نے کہا کہ نظریہپاکستان کا تحفظ حکمرانوں پر آئینی ذمہ داری ہے، مگر بد قسمتی سے کسی سیاسی و فوجی سربراہ نے اس پر توجہ نہیں دی، اسلامی نظام کے بغیر قیامپاکستان کے مقاصد پورے نہیں ہوتے،  بزرگ عالم دین علامہ محمد صادق عتیق نے کہا کہ یوم آزادی در اصل تجدید عہد کا دن ہے،نوجوان نسل کو اس دن اپنے بزرگوں کے پاس بیٹھ کر ہجرت پاکستان اور مہاجرین کے حالات سننا چاہئے تاکہ انہیں اندازہ ہو کہ پاکستان کسی نے طشتری میں رکھ کر پیش نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن