حکومت نے نواز دشمنی میں ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا: زبیر چیمہ
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن)پی پی 53 اور این اے 80 کے رہنما چوہدری زبیر چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت نے میاں نواز شریف کی دشمنی میں ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے۔ براڈ شیٹ کے ذریعے نیب نے اب تک ملکی خزانے کو 22 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ یہ پیسہ کسی کی جیب سے نہیں گیا بلکہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ لگا ہے۔تحریک انصاف تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔اس حکومت کو جھوٹ اور یوٹرن لینے پر ایوارڈ ملنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تین سال گزرنے کے باوجود حکومت نے عوام سے کیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ عوام اب حکمرانوں سے بیزار نظر آتے ہیں۔