منشیات فروش گرفتار ‘لاکھوں روپے مالیت کی شراب اور بیئر کین برآمد
لاہور(وقائع نگار) مصطفی آباد پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی شراب اور بیئر کین برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران شراب اور بئیر کین کی سپلائی ناکام بنا کر ملزم آصف مسیح کوگرفتار کر کے ملزم سے 280 بئیر کے کین اور 12 بوتلیں شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے لاہور کے مختلف ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں شراب سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔