مریم صفدر نے پے درپے ناکامیوں کے بعد خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے: ملک امانت علی
لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ مریم صفدر سوگ میں ہے اور انہوں نے پے در پے ناکامیوں کے بعد خود کو قرنطینہ کررکھا ہے۔ بلاول زرداری بھڑکیں مارنے کی بجائے اپنے والد کی لوٹ مار کا جواب دیں۔وزیراعظم عمران خان حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہیں۔