کشمیر پریمیئر لیگ کا سب سے زیادہ فائدہ کشمیر کو ہے:محمد حفیظ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم مظفر آباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا سب سے زیادہ فائدہ کشمیر کو ہے ،ہم سب کشمیر کاز کیلئے کھیل رہے ہیں ہم نے اس کو کامیاب کرنا ہے اچھا کھیلنا ہے۔ بہت خوشی ہے کہ کشمیر کے ٹیلنٹ کو دیکھنے کا موقع مل رہا ہے ،دو کشمیری کھلاڑی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں ان سے کشمیر کے کرکٹرز کو فائدہ ہو گا۔ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کیساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا مقامی کھلاڑیوں کیلئے اچھا ہے انہیں سیکھنے کا موقع ملے گا۔ میری نیک خواہشات تمام کشمیری کھلاڑیوں کیساتھ ہیں ان کیلئے دعا گو ہوں ،میں چاہتا ہوں کشمیر کا ٹیلنٹ سامنے آئے وہ سیکھیں ٹیلنٹ کو شوکیس کریں۔ کے پی ایل کھیل کر بہت اچھا لگ رہا ہے پہلی مرتبہ یہاں مظفر آباد میں کھیل رہا ہوں ،لوکیشن بہت اچھی ہے گراؤنڈ بھی اچھی ہے مزید بہتر کیا جا سکتا ہے ،لیکن شاید اس کیلئے وقت کم تھا کم وقت میں گراؤنڈ کو اچھابنانے کی کوشش کی گئی ہے وقت ملے گا تو مزید بہتر ہوگی۔ میں سمجھتا ہوں کہ کے پی ایل کرانے کی ایک بہت اچھی کوشش کی گئی ہے۔