• news

 اولمپکس میں پانچویں پوزیشن بھی اعزاز‘کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرینگے : رائے تیمور 

لاہورسپورٹس رپورٹر)صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ٹوکیو اولمپکس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، دہائیوں بعد اولمپکس میں شرکت اور پانچویں پوزیشن لینا بھی بہت بڑا اعزاز ہے، اپنے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے، ٹوکیو اولمپکس کے ہیرو زارشد ندیم، طلحہ طالب اور دنیا کے کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف کو دس، دس لاکھ روپے، جیولن تھرو کے کوچ فیاض بخاری کو 5لاکھ روپے انعام دیں گے، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ان کو انعامات دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن