• news

ویڈیو دیکھی‘ حقائق افغان سفیر کی بیٹی کے بیان کی تصدیق نہیں کرتے: پاکستان

اسلام آباد (نامہ نگار) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا افغانستان کے وفد کو افغان سفیر کی صاحبزادی سے متعلق تمام حقائق سے آگاہ کیا گیا۔ افغان وفد کو ان تمام مقامات کا دورہ کرایا گیا جہاں افغان سفیر کی صاحبزادی16جولائی کو گئی تھیں۔ بدھ کو یہاں سے جاری بیان میںترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ افغانستان کی وزارت خارجہ کا بیان اور افغانستان کے سفیر کی صاحبزادی کی ویڈیو دیکھی ہے۔ وفد کو بتایا گیا تھا کہ تحقیقاتی حقائق افغان سفیر کی صاحبزادی کے بیان کی تصدیق نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ سامنے آنے والے حقائق افغان سفیر کی صاحبزادی کے بیان کے مطابق نہیں، وفد سے افغانستان کے سفیر کی صاحبزادی‘ سفارت خانے اور فون ڈیٹا تک رسائی کی درخواست بھی کی گئی۔ امید ہے کہ افغانستان کی حکومت جلد ازجلد مطلوبہ معلومات اور رسائی فراہم کرے گی۔ افغان امن عمل میں پاکستان کی قربانیاں بے شمار ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن