نواز شریف احتیاط کریں، ڈاکٹرز نے سفر روک دیا، میڈیکل رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع
لاہور (خصوصی رپورٹر‘ اپنے نامہ نگار سے) میاں محمد نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے 3 صفحات پر مشتمل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا۔ نواز شریف کو کرونا وباء کے سبب عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہئے۔ نواز شریف مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے۔ رپورٹ نواز شریف کو لندن میں اپنی علاج گاہ کے قریب ہی رہنا چاہئے۔ رپورٹ انکے معالج ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس نے جاری کی۔ رپورٹس میں نواز شریف کو شوگر، ہائیپر ٹینشن اور دل کے امراض میں مبتلا بتایا گیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ نواز شریف مختلف پیچیدہ امراض میں مبتلا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو سخت دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ٹیم ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ نواز شریف کی 8 جولائی 2021 کی میڈیکل رپورٹ رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی۔ انکے وکیل امجد پرویز نے نوٹری پبلک سے تصدیق شدہ رپورٹ جمع کروائی۔ رپورٹ میں 2003 سے لیکر آج تک کی تشخیص اور ادویات کے بارے میں بھی تفصیل دی گئی ہے۔