مریم! آپ بیرون ملک نہیں جا سکتیں کیونکہ واپس نہیں آئیں گی: شہزاد اکبر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم نواز آپ نہ جانے کیا کہنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ حقیقت یہ ہے آپ ایک مجرم ہیں جو ضمانت پر ہے۔ آپ بیرون ملک نہیں جا سکتیں کیونکہ آپ واپس نہیں آئیں گی۔ آپ کے والد‘ بھائی اور کزن اشتہاری اور قانون سے بھاگے ہوئے ہیں۔