• news

کرونا کی چوتھی لہر‘ روزانہ ایک ہزار کیسز تشویشناک ہیں: حمزہ شہباز

لاہور (خصوصی رپورٹر) حمزہ شہباز بھی کرونا وائرس کیسز کے رواں ماہ میں سب سے زائد کیسز پر عوامی درد میں بول  پڑے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں کے ساتھ چھوٹے علاقوں میں بھی کرونا کی ویکسین فوری طور پر لگائی جائے۔ روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار سے زائد کرونا  کیسز بارے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نمائشی دعووں کی بجائے کام کر کے دکھائے یہ معاملہ عوام کی صحت اور زندگیوں کا ہے۔ کرونا کی چوتھی لہر پنجاب میں اپنے پنجے گاڑ چکی ہے۔ حکومت کو جنگی بنیادوں پر ویکسینیشن کرنی چاہئے۔ عوام وائرس سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز کا خیال رکھیں اور جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔

ای پیپر-دی نیشن