محاصرے، تلاشی کاروائیاں جاری، بارودی شیل پھٹنے سے 10 سالہ بچہ زخمی
سری نگر (کے پی آئی) نام نہاد بھارتی یوم آزادی 15 اگست کے پیش نظر انڈیا نے اپنے غیر قانونی قبضے والے جموں و کشمیر کو فوجی چھائونی میں بدلاجارہا ہے۔ بھارتی یوم آزادی سے قبل بارہمولہ، شوپیاں، اسلام آباد، پلوامہ، راجوری، پونچھ اور ڈوڈہ کے علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ مختلف سڑکوں کو خار دار تاروں سے سیل کر دیا گیا ہے۔ کپواڑہ ضلع میں بارودی شیل پھٹنے سے ایک دس سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔ دس سالہ لڑکا عادل فاروق صوفی، دیور لولاب کے علاقے میں ایک نالہ کھودنے کے دوران پرانا شیل پھٹنے سے زخمی ہو گیا۔ بھارتی حکومت نے حصول تعلیم کے لیے پاکستان کا سفر کرنے والے کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ سالوں میں پاکستان جانے والے57 کشمیری نوجوان عسکریت پسند ہیں۔ ان میں سے 17 کو بھارتی فورسز نے قتل کر دیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی فوج نے کٹھوعہ ضلع میں رنجیت ساگر ڈیم جھیل میں گر کر تباہ ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے کے دوران2 لاپتہ پائلٹوںکی تلاش کے لیے عالمی مدد طلب کر لی ہے۔