اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2ٹک ٹاکر زعلی حمزہ اور حماد صغیر گرفتار
لاہور(وقائع نگار) ڈیفنس اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ٹک ٹاکر زعلی حمزہ اور حماد صغیر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ناجائز اسلحہ کے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔، ملزمان سوشل میڈیا پر پولیس اور انتظامیہ کو چیلنج اور گالیاں بھی دیتے رہے۔ ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 2 پستول اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے ۔