• news

قصور‘ گھر گھسنے پر مقدمہ کیخلاف لیسکو کا احتجاج، تھانے کی بجلی منقطع 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر  لیسکو اہلکار وقار عزیز کیخلاف مقدمہ درج جبکہ لیسکو ملازمین  نے مقدمہ  درج ھونے پر تھانہ صدر قصور کے خلاف  احتجاج  کرتے ھوئے تھانہ کے ملازمین  کی رہائشگاہوں کی غیر قانونی بجلی کے کنکشن  کاٹ دیئے۔ کیسر  گڑھ کے رہائشی ذاکر علی نے تھانہ صدر قصور میں درج  ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ7 اگست کو صبح  میٹر ریڈر بہادر پور سب ڈویژن وقار عزیز نے اپنے سات ساتھیوں سمیت چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بجلی چوری چیکنگ کی آڑ میں اسکے گھر داخل ہونے کی کوشش کی۔ میٹر ریڈر وقار عزیز نے میری بیوی کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔ وقار عزیز اور 7 ساتھی سیڑھی لگا کر ہماری چھت پرزبردستی چڑھ آئے۔  الٹ پلٹ کرتے رہے اور میرے پرس سے 30ہزار روپے میٹر ریڈر وقار عزیز نے نکال لیے۔  جبکہ  لیسکو کے ملازمین نے مقدمہ کو جھوٹا بتاتے ھونے ایس ایچ او تھانہ صدر قصور کے خلاف  احتجاج  کیا۔ موقف اختیار کیا کہ مقدمہ  کو خارج کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن