• news

سابق ڈپٹی سپیکر سندھ راحیلہ ٹوانہ اپنی جماعت سمیت پی ٹی آئی میں شامل 

کراچی ( نیٹ نیوز) سابق ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی راحیلہ ٹوانہ نے اپنی جماعت پاک وطن پارٹی کو پاکستان تحریک انصاف میں ضم کرکے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ ارباب غلام رحیم نے راحیلہ ٹوانہ کی پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ ارباب غلام رحیم سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے نظریہ کو سوچ سمجھ کر پارٹی میں شامل ہوئیں۔ ارباب غلام رحیم کا دور سندھ کے لئے سنہرا دور تھا۔ ارباب غلام رحیم  نے کہا  وزیراعظم کرپشن کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ سندھ پر خصوصی توجہ ہے۔ پیپلز پارٹی میں مال بٹ رہا ہے جب وہ بند ہو جائے گا تو پی پی والے بھی پارٹی میں شامل ہونگے۔ 

ای پیپر-دی نیشن