جسٹس گلزار 20 اگست کو نجی دورہ پر بیرون ملک روانہ ہونگے
اسلام آباد (اعظم گِل) چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد 20 اگست کو نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس گلزار احمد 20 اگست کو بیرون ملک روانہ ہوں گے اور 6 ستمبرکو بیرون ملک دورے سے واپس آئینگے۔ انکی عدم موجودگی میں سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس عمر عطاء بندیال قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائینگے۔