سیالکوٹ پی پی 38: ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کیخلاف لیگی امیدوار کی درخواست 24 اگست کو سماعت کیلئے مقرر
سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چودھری طارق سبحانی نے الیکشن کے روز ہونے والی مبینہ دھاندلی کے بارے میں الیکشن کمشن کو درخواست دیدی ہے اور الیکشن کمشن کی جانب سے شواہد وصول کرتے ہوئے درخواست کی سماعت کو 24اگست تاریخ پیشی مقرر کر دی۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار و ضلعی صدر سیالکوٹ چودھری طارق سبحانی نے بھی انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دن ریکارڈ بارش ہوئی اور جنرل الیکشن سے زیادہ ووٹ کاسٹنگ کروانا دھاندلی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔