• news

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قومی ترسیلات زر وفاداری پروگرام کی منظوری دیدی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قومی ترسیلات زر وفاداری پرگروام کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں  سیکرٹری خزانہ نے ترسیلات زر وفاداری پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔ 2020ء میں 29.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیں،سٹیٹ بینک ترسیلات  زر میں اضافہ کے لئے موبائل ایپ متعارف کرائے گا۔ اوور سیز پاکستانیوں کو ہر ٹرانزیکشن  ترغیبات اور معامات دیئے جائیں گے۔ اس ایپ کو اکتوبر میں شروع کر دیا جائے گا۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی اس  پروگرام پر عمل شروع کرنے سے قبل  اس پر بہتر انداز میں  عمل کویقینی بنایا جائے۔ دریں اثنا وزیر خزانہ کی صدارت میں ایکنک کے اجلاس میں  عطا آباد لیک پن بجلی گھر کی تعمیر کے منصوبے پر غور کیا گیا۔ ایکنک نے واپڈا اور جی پی حکومت کو ہدائت کی اس منصوبے کی پائیداری کے حوالے سے اپ ڈیٹ تجویز تیار کی جائے اور اس کے بعد منظوری کے لئے پیش کیا جائے،منصوبے کی لاگت25.4بلین روپے ہے۔ ہنزہ دریا پر اسے بنایا جائے گا اور اس سے54میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی۔ وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے پاکستان آپٹیکل ری موٹ سینسنگ  سٹیلائٹ کا منصوبہ پیش کیا گیا۔ ایکنک نے ہدایت کی اس پورے منصوبے کی فزیبلٹی تیار کی جائے۔ اس کے فنڈنگ آپشنز کے لئے آزاد فنانشیل ایڈوائزر کی خدمات لی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن