• news

ملی یکجہتی کونسل کے عہدیداروں کا تقرر‘ ساجد نقوی‘ سراج الحق اور دیگر سینئر نائب صدر ہونگے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملی یکجہتی کونسل کے نومنتخب صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مجلس قائدین کے فیصلوں کے مطابق مرکزی عہدیداران کی تقرری کر دی۔ ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدور علامہ سید ساجد علی نقوی (سربراہ اسلامی تحریک)، سراج الحق (امیر جماعت اسلامی)، راجہ ناصر عباس جعفری  (سیکرٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین) پیر سید ہارون علی گیلانی (سربراہ ہدایۃ الہادی پاکستان)، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ (چیئرمین علماء و مشائخ رابطہ کونسل )، حافظ عبدالقادر روپڑی (امیر جماعت اہلحدیث پاکستان) ہوں گے۔ ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدور علامہ سید ثاقب اکبر، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، علامہ حافظ زبیر احمد ظہیر، مولانا اللہ وسایا، مولانا زاہد الراشدی، علامہ صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مفتی گلزار نعیمی، خرم نواز گنڈا پور، مولانا عبدالمالک، شجاع الدین شیخ ، پیر غلام رسول اویسی، پیر سید صفدر حسین گیلانی ہوں گے۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے قاری محمد یعقوب شیخ، سید ناصر شیرازی، نذیر احمد جنجوعہ، علامہ سید عقیل انجم قادری کے انتخاب پر اتفاق کر لیا گیا۔ سید لطیف الرحمن شاہ کو آئندہ تین سال کے لیے رابطہ سیکرٹری کی ذمہ داری سونپی گئی اور طاہر تنولی کو سیکرٹری مالیات مقرر کیا گیا جبکہ شاہد شمسی کو اسلام آباد، رشید رضوی کو لاہور، یونس دانش کو سندھ، کنور محمد صدیق کو جنوبی پنجاب اور ملک غلام مصطفی کو فیصل آباد کے لیے میڈیا سیکرٹریز مقرر کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن