• news

لاہور: جائیداد کا تنازعہ‘ بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا 

لاہور (وقائع نگار) ہیئر میںبیٹے نے جائیداد کے تنازعہ پر 55 سالہ باپ کو ٹوکے کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول ارشد کا بیٹا عثمان کافی عرصہ سے ارشد کو مکان نام کرنے پر بضد تھا لیکن ارشد عثمان کو مکان نام کر کے نہیں دینا چاہتا تھا۔ گذشتہ روز ارشد کمرے میں سویا ہوا تھا کہ عثمان نے ٹوکے کے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔ شور کی آواز سے اہل خانہ کو محلے دار اکٹھے ہو گئے اور عثمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

ای پیپر-دی نیشن