• news

 سابق حکمرانوں نے پسماندہ علاقوں کت لو گوں کی مشکلات میں اضافہ کیا: عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر)  وزیر اعلیٰ عثمان بزدارسے ڈیرہ غازی خان کے علاقے بارتھی میں قبائلی عمائدین نے ملاقاتیں کی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے عمائدین سے بلوچی زبان میں گفتگو کی اور  قبائلی روایت کے مطابق حال احوال کیا۔  عمائدین کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات دیئے۔   وزیر اعلی نے کہا کہ مجھے محروم علاقے مسائل کا ادراک ہے۔ میں پسماندہ ترین علاقوں کے عوام کا وکیل ہوں۔ کوہ سلیمان میں ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے جو مزید تیزی سے جاری رہے گا۔ فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کا منصوبہ جلد مکمل ہو گا۔ عثمان بزدارنے معروف اداکارہ دردانہ بٹ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دردانہ بٹ مرحومہ ایک ورسٹائل فنکارہ تھیں۔عثمان بزدار نے  کوہ سلیمان میں سوڑا ڈیم کی سائیٹ کا فضائی دورہ کیا۔ سیکرٹری آبپاشی نے وزیراعلی کو منصوبے کے بارے میں بریف کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سوڑا ڈیم گیم چینجر منصوبہ ہے۔ منصوبے پر 5 ارب روپے لاگت آئے گی۔سوڑا ڈیم کی تعمیر سے قبائلی علاقے اور تونسہ میں زراعت کو فروغ ملے گا۔علاقے کے لوگوں کو آبپاشی کے لئے پانی وافر دستیاب ہوگا۔ پنجاب حکومت نے رود کوہیوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے پہلے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ماضی کی کسی بھی حکومت نے ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ کرنے کا سوچا تک نہیں۔ سابق حکمرانوں نے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے دکھ بانٹے نہیں بلکہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔سابق دور میں نمائشی منصوبے شروع کرکے وسائل ضائع کئے گئے اور عوام کی حقیقی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا۔  سوڑا ڈیم پراجیکٹ کا جلد سنگ بنیاد رکھاجائے گا۔ عثمان بزدار کی زیر صدارت  اجلاس میں  وزیراعلیٰ کو امن وامان،انتظامی اموراور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی- عثمان بزدار نے محرم الحرام کے حوالے سے امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے محرم الحرام کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات  کی ہدایت کی۔

ای پیپر-دی نیشن