• news

320کلو میٹر ہدف کو نشانہ بنانیوالے ایٹمی میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان  نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب  تجربہ کیا۔ تجربے کا مقصد آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور  ویپن سسٹم کے تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کرنا تھا۔ کمانڈر آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی، سٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران ، آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز نے اس کامیاب تجربہ کا مشاہدہ کیا۔ صدر، وزیر اعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہوں نے آرمی سٹریٹجک فورسز کمانڈ، سائنسدانوں اور انجینئرز کو کامیاب تجربہ پر مبارک باد دی ۔ میزائل 320 کلو میٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن