• news

 اربوں کی ٹیکس چوری ،پی اے سی نے دوکمپنیوں کے کیسز نیب بھجوا دیئے 

اسلام آباد(نا مہ نگار)پبلک اکاونٹس کمیٹی نے اربوں ٹیکس چوری میں ملوث ملتان سے دوکمپنیوں کے خلاف کیسزنیب کو بھیج دیا۔ جمعرات کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چاہت فوڈ انڈسٹری کے نام پر مینوفیکچرر کے طور پر اشیا کی درآمد کا انکشاف،کھانے پینے کی اشیا کا خام مال درآمد کرکے ٹیکس استثنی لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ڈی جی آڈٹ نے بتایا کہ پی اے سی کی ہدایات پر میسرز چاہت فوڈ انڈسٹریز اور عثمان ٹریڈ لنکرز ملتان کے بارے میں انکوائری کی گئی جس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ میسرز چاہت فوڈ انڈسٹریز کے مالکان نے حکومت کی جانب سے دی جانے والی ٹیکس مراعات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کو انڈسٹری قائم کئے بغیر بیرون ممالک سے 6ارب روپے کا تیل درآمد کیا اسے مارکیٹ میں فروخت کرکے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے چوری کی آس موقع پر ایف بی آر حکام نے بتایا کہ چاہت فوڈ کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے عدالت سے رجوع کرلیا اور اب معاملہ عدالت میں ہے۔ سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ مالک کا نام رانا عارف ہے، 5ارب کی ٹیکس چوری شامل ہے، پی اے سی ارکان نے کیس نیب کو بھیجنے کی سفارش کر دی ۔چیئرمین ایف بی آر کا ٹیکس چوری میں ملوث شخص کا نام بتانے سے گریز کیا ۔ حکام ایف بی آر نے کہاکہ قانون کے تحت ٹیکس دہندہ کا نام ظاہر نہیں کر سکتے۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اور پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے مالی سال 2018/19کے مالی حسابات کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہاوسنگ نے کہا کہ یہ رقم ہمیں ملی نہیں تھی صرف مختص کی گئی تھی جس پر کمیٹی نے معاملے کو نمٹا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن