• news

متعدد وارداتیں، شہری قیمتی اشیا سے محروم، ڈیفنس میں 5لاکھ کا ڈاکہ

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ڈیفنس کے علاقے میں منور کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، فیکٹری ایریا کے علاقے میں حافظ امجد کی دکان سے 4 لاکھ 16ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں بلال احمد سے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں ناصر سے 90 ہزار 7 سو روپے اور موبائل فون، مزنگ میں طاہر یونس سے 64 ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس میں احتشام آصف سے موٹر سائیکل، ہزاروں روپے اور موبائل فون، ڈیفنس میں عثمان سے 34 ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس میں زاہد اقبال 29 ہزار 4 سو روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں گھر کے باہر گیٹ پر کھڑے شیخ افتخار سے 26 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں رضوان سے 22 ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں ڈلیوری بوائے عاصم سے 7 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے کاہنہ کے علاقے میںاسلم کے گھر سے 18 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے گلبرگ، شادمان، ماڈل ٹاؤن، کاہنہ، ڈیفنس، شمالی چھاؤنی، لاری اڈہ کے علاقوں سے 7 گا ڑیاں جبکہ مصری شاہ، شاہدرہ ٹاؤن، شفیق آباد ،لوئر مال، غالب مارکیٹ، اچھرہ، ملت پارک، اقبال ٹاؤن، مصطفی ٹاؤن، ہنجروال، بادامی باغ، برکی، نصیرآباد کے علاقوں سے 13 موٹرسائیکلیں چوری کرلی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن