• news

گلوبل ویمن میڈیا وفد کا والڈ سٹی، لاہورقلعہ، حمام و دیگر جگہوں کا دورہ

لاہور ( نیوز رپورٹر )گلوبل ویمن میڈیا (جی ڈبلیو ایم) کا وفد حکومت پنجاب کے زیر اہتمام سالانہ ثقافتی تبادلے کے پروگرام کیلئے گورنر ہاؤس لاہور کا پہلے دن دورا کررہاہے۔ گلوبل ویمن میڈیا کے وفد کی قیادت بانی و چیئرپرسن منیزہ معین اور سفیر حرا مانی کر رہی ہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور گورنر ہاؤس میں گلوبل ویمن میڈیا وفد کی میزبانی کر رہے ہیں۔پہلے دن گلوبل ویمن میڈیا کے وفد نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ، لاہور قلعہ ، گرم حمام ، مینار پاکستان ، بادشاہی مسجد ، سورجان سٹریٹ ، گریٹر اقبال پارک اور وکٹوریہ سکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ثنا ہاشمی ، افشین قریشی ، کوآرڈینیٹر گلوبل ویمن میڈیاجنت بٹ ،ٹورزم آفیسر والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی مریم سفرا ، سید تراب شاہ ، پروٹوکول آفیسر گورنر ہاؤس محمد ارسلان اور ورلڈ ٹور گائیڈ محمد جاوید موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن