• news

مبشر کھوکھر قتل کیس‘ سی آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا

لاہور (نامہ نگار) سی آئی اے پولیس نے صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر قتل کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور مرکزی ملزم ناظم کے ساتھیوں کا پتہ چلانے کے لئے جیل میں اس کے رابطوں کا سراغ لگانے کے لئے اقدامات اٹھانے شروع کر دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے 8 سال جیل بھی کاٹی تفتیش کی جائے گی کہ وہ جیل میں کس کے ساتھ رہا اور اس کی دوستی کس کس سے تھی۔ مرکزی ملزم کے جیل ساتھیوں کا پروفائل بھی چیک کیا جائے گا۔ اسی طرح یہ بھی دیکھا جائے گا کہ ملزم ناظم نے رہائی کے بعدکن افراد سے ملاقات کی؟۔ ان سے کیا مشاورت کی گئی۔ ان افراد نے ملزم کو کیسے مدد دی۔ یہ سب تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن