مزارات پر آن لائن نذرانے کیلئے بنک اکاؤنٹس کھول دیئے گئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے ملکی و غیر ملکی زائرین کی سہولت کیلئے مزارات پر آن لائن نذرانہ جات جمع کرانے کیلئے بنک اکاؤنٹس کھول دیئے گئے ہیں۔ ابتدائی طور پر دربار حضرت داتا گنج بخش، دربار حضرت بی بی پاکدامن، دربار حضرت میاں میر اور دربار حضرت بابا بلھے شاہ قصور کا اکاؤنٹ نیشنل بنک آف پاکستان کی برانچز میں کھلوائے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق تمام مزارات کے بنک اکاؤنٹس میں جمع ہونے والی رقم ان مزارات کی تعمیر و مرمت اور آنے والے والے زائرین کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔