• news

بھارت: انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمان رکشہ ڈرائیور پر تشدد‘ گھٹیا نعرے لگوائے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ بدسلوکی کا ایک اور دلخراش واقعہ سامنے آ گیا۔ مسلمان رکشہ ڈرائیور پر تشدد اور جے شری رام کے نعرے لگوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بھارت ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہجوم نے اپنے ہی محلے کے مسلمان رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سڑکوں پر گھسیٹا اور زبردستی ’جے شری رام‘ کے نعرے لگوائے۔ جب کہ اس کی معصوم بیٹی باپ کے ساتھ لپٹی رو رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ انتہا پسند ہندوؤں کے دفتر بجرنگ دل کے قریب پیش آیا۔

ای پیپر-دی نیشن